عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا

usman-bazdar

لاہور: عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ قائم مقام گورنرپرویزالہٰی نےنومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سےحلف لیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ حزب اقتدار جماعت تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 186 ووٹ لیکر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں گزشتہ دس سال سے مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں جیت اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پہلی بار مرکز اور صوبہ پنجاب کی قیادت سنبھال چکی ہے جب کہ خیبرپختون خوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی حزب اقتدار جماعت ہے۔