بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفرازبگٹی سینیٹر منتخب

کوئٹہ: سینیٹ کی جنرل نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی 37 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

میرنعمت اللہ زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد خالی نشست پر انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے انتخاب میں 4 امیدوارمدمقابل تھے ۔ تاہم آزادامیدوارمیرعامررند نے انتخاب کے روز سے قبل ہی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

سینیٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفرازبگٹی ، آزاد امیدوار علاؤالدین مری اور میرغلام دستگیربادینی کے درمیان مقابلہ تھا۔

بلوچستان سے منتخب سینیٹ کے 61 میں سے 57 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے صرف ارکان 4  اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا۔

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرصوبائی الیکشن کمشنرنیازاحمدبلوچ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےسرفرازبگٹی37ووٹ لیکرسینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں جب کہ اپوزیشن اتحاد کے رحمت اللہ کاکڑ 20 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔