سعودی ولی عہد کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیزنے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش اظاہر کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پرمبارکبادی دی۔  اس موقع پر محمد بن سلمان نے عمران خان سے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی زیرنگرانی کرپشن کیخلاف مؤثر مہم چلائی گئی اور بہترین گورننس کرپشن کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔