عیدالفطر پر ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹ کس طرح حاصل کریں؟

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر بذریعہ ایم ایس ایم سروس کے نئے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 1535 بینک نئے نوٹ جاری کریں گے، پنجاب کے 792، سندھ کے 402، خیبرپختوانخواہ کے 226، بلوچستان کے 66 بینک نئے نوٹ جاری کریں گے جب کہ اسلام آباد کے 36 اور آزاد جموں و کشمیر کے 13 بینک نئے نوٹ جاری کرنے کے مجاز ہیں۔

بذریعہ ایس ایم ایس نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ

عید الفطر کے موقع پر یکم جون سے 14 جون تک نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے تاہم بذریعہ ایس ایم ایس ایس نو ٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور منتخب کردہ برانچ کوڈ نمبر 8877 پر میسج کریں۔

برانچ کوڈ دی گئی فہرست سے حاصل کرسکتے ہیں۔

Eid by Kashif Awan on Scribd

میسج کرنے کے بعد صارف کو ایک ٹرانزیکشن نمبر موصوک ہوگا جس میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصلی شناختی کارڈ اور فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کرکے نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

ایس ایم ایس سروس کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ فراہم کیا جائے گا۔

ایک شناختی کارڈ نمبر پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے ، ایک سے زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

ایک موبائل نمبر سے ایک شناختی کارڈ نمبر ہی ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے تاہم دوسرے شناختی کارڈ کے لیے دوسرے موبائل نمبرکا استعمال کرنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ میسج میں دی گئی تاریخ پر نئے نوٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانزیکشن کوڈ ناقابل استعمال ہوگا۔