توہین عدالت پر دانیال عزیز کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا

اسلام آباد: عدالت عظمٰی نے دانیال عزیزکےوکیل کوجواب جمع کرانےکےلیےجمعہ تک مہلت دیتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے آغاز میں وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کواستغاثہ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے چیف جسٹس پاکستان نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران عدلیہ سےمتعلق بیانات پردانیال عزیز کیخلاف ازخودنوٹس لیاتھا۔