یار محمد رند الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

اسلام آباد : عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند الیکشن لڑنے کےلیے اہل قرار دیدیا۔

رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنمایار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔  گزشتہ دنوں بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی کا ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھاجس کے بعد یار محمد رند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے محمد رند کے حوالے سے  بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر چھپانے اور ڈگری غلط بتانے پر یار محمد رند کے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔