سائنس دانوں نے چاند پر برف ڈھونڈ نکالی

MOON

چاند پر مستقبل میں انسانوں کی  آبادیاں  بسا  نے امکانات روشن ہو  گئے ہیں  ۔

سائنس دانوں نے چاند پر برف ڈھونڈ نکالی ہے ۔ سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع  تحقیق کے مطابق  چاند پر  برف کا  پتا  بھارتی خلائی  جہاز  چندریاں ون  سے  اکھٹے کیے  گئے  شواہد پر تحقیق سے  چلا ۔

ice-on-moon

شواہد کے مطابق  چاند کے قطبین  پر برف موجود ہے جوکہ کافی  قدیم بھی ہے ، چاند کے جنوبی  قطب پر موجود  برف زیادہ  تر گڑھوں کے اندر ہے  جبکہ  قطب شمالی پر  یہ  برف خا صی  دور دور اور ٹکڑوں میں بکھری  ہوئی ہے ۔

 ice on moon'

چاند کی  سطح پر درجہ حرارت دن کے  وقت  100 ڈگری  سینٹی  گریڈ  تک پہنچ جاتا ہے ۔

ice-on-moon

اس  درجہ  حرارت میں  برف کا  رہنا  محال ہے لیکن قطبین پر  ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں  کبھی  دھوپ نہیں پڑتی قطبین کا گڑھوں میں  درجہ  حرارت  منفی  157 سینٹی  گریڈ سے  اوپر نہیں  جاتا ۔