انگلینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ نے ایک میچ پر مشتمل ون ڈے سریز انگلیڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انگلیڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے پہلے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 375 رنز بنائے۔

 اسکاٹ لینڈ ٹیم کی جانب سے کیلم مکلائڈ نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 140 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ میتھیو کراس (48)، کائل کٹزر (58) اور جارج منسے (55) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور عادل رشید نے دو، دو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی جارحانہ آغاز کے باوجود پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 365 رنز بنا کر پولین لوٹ گئیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن روئے (34)، ایلکس ہیلز (52)، معین علی (46) اور لیام پلنکٹ (47) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے تین، الیسڈیئر ایونز اور رچی ریبرنگٹن نے دو، دو جبکہ سفیان شریف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سریز 12 جون کو کھیلی جائے گی۔