امپائر سے بدکلامی کرنے پر سریناولیمز کو 17ہزارڈالرجرمانے کا سامنا

ٹینس اسٹار سریناولیمز کی جانب سے یوایس اوپن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہارنے کے بعد امپائر سے کی گئی بدکلامی پر 17ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیاگیا۔

یوایس اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا کی کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ٹینس اسٹار سرینا ولیمز غصے میں ایمپائر سے الجھ گئیں اور بدکلامی کی۔

سرینا ولیمز نے ایمپائر کو مخاطب کرکے چور اور جھوٹا کہا ۔

ٹینس اسٹارسرینا ولیمز کی بد کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر 17ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔