شہباز شریف کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے  لندن پہنچ گئے

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کا جسد خاکی لینے لندن پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ میں یہاں اپنی بھابھی کی میت کو وطن واپس لینے کے لیے آیا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں اور ہرحالات کا بڑٰی جرت سے مکابلہ کرتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ  کلثوم نواز شریف اور ان کے بچوں کو صبروجمیل عطا فرمائیں اور بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

آج لندن کی ریجنٹ مسجد میں نماز ظہر کے بعد نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔ جس کے بعد شہباز شریف مرحومہ کا جسدخاکی لے کر پاکستان روانہ ہوں گے جہاں جاتی امرا میں انکی تدفین کی جائے گی۔

دوسری طرف  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کو 5 روز کا پیرول پر رہا گردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیراعلاج تھی اور گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں۔ جس کے اطلاع صدر ن لیگ نے اپنے ٹوئٹر اکاوٗنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔