شہباز شریف کی یادگارِ شہداء باٹا پور پر حاضری

Shehbaz-Sharif

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 6 ستمبر کے حوالے سے یادگار شہداء باٹا پور پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو جو حب الوطنی کی مثال پوری قوم اور افواج پاکستان نے مل کر قائم کی اس کی نظیر نہیں ملتی، اس پاک مٹی کے دفاع کیلئے ہر شہری قربانی کیلئے صفِ اوّل میں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یومِ دفاع ہمیں بہادری اور جرّت کے ان عظیم کارناموں کی یاد دلاتا ہے جو افواجِ پاکستان نے اس ملک و قوم کی بقاء کیلئے راہ حق میں اپنی قربانیاں پیش کرکے سرانجام دیئے۔