شاہد آفریدی نے نسوار کے معاملے پر وضاحت کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع وشہدا کے حوالے سے ہونے والی مرکزی تقریب کے دوران منہ میں مبینہ نسوار رکھنے کے معاملے پر وضاحت کردی ہے۔

کراچی میں صحافی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز پلئیر شاہد خان آفریدی سے سوال کیا کہ 2 روز قبل پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب میں آپ کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے تو اس میں آپ نے منہ میں کیا رکھا تھا۔

شاہد آفریدی نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پاس ہے اگر آپ کو استعمال کرنا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔ آپ کو لونگ اور خوشبو کا مزہ لینا ہے تو میرے پاس موجود ہے اور لالا نے صحافی کو اپنے ہاتھ سے وہ ٹافی نما چیز بھی کھلائی ۔