زرداری اورعمران ہم نوالہ اورہم پیالہ ہیں،شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اورعمران خان ہم نوالہ اورہم پیالہ ہیں، خیبرپختونخوامیں احتساب بیوروبندپڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی دینا اجتماعی ذمہ داری ہے،خلائی مخلوق کاسوال نوازشریف  سے کیا جائے،70سال گزرنےکےباوجود قائدکا پاکستان نہ بن سکا۔

شہباز شریف نے چوہدری نثار کے بارے میں کہا کہ چوہدری نثارمیرے دوست ہیں اس میں کوئی شک نہیں،چوہدری نثارکےجوتحفظات ہیں انہیں دورکریں گے،امیدہےچوہدری نثارتحفظات ختم کرکےساتھ چلیں گے،چوہدری نثارپارٹی کےسینئرترین لیڈرزمیں سے ہیں،چوہدری نثارجذبات میں کم آیا کریں ۔

انکا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ پرحملے سے جگ ہنسائی ہوئی،انتہاپسندی کوکنٹرول نہ کیا گیاتوناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجھوٹ بولنےکےریکارڈ کردیئےہیں۔ قوم2018کےانتخابات میں خان صاحب کوجواب دے گی،خان صاحب نےخیبرپختونخوامیں کرپشن کا خود اعتراف کیا،عمران خان کےپی میں نیا پاکستان بنانے کی ایک مثال تودیں،آصف زرداری اورعمران خان ہم نوالہ اورہم پیالہ ہیں،خیبرپختونخوامیں احتساب بیوروبندپڑا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وازشریف پربھارت منی لانڈرنگ کا الزام، اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نےمسترد کر دیا، نیب کا سورج پنجاب میں آب وتاب سے چمک رہا ہے، باقی صوبوں میں لگتا ہے سورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا ہے ۔