شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو چیئرمین پی سی بی کے مشیربرائےکرکٹ افیئرزمقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیربرائےکرکٹ افیئرز افیئرزمقرر کردیے گئے جس کے بعد شعیب اختر پی سی بی کےبرینڈ ایمبیسیڈربھی ہوںگے۔

اس حوالے سے نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا شیعب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشیربرائےکرکٹ افیئرز اور برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

تاہم دوسری جانب شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی اور پی سی بی کے ساتھ کام خوشی کاباعث ہوگا، پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا پی سی بی کی جانب سےمنتخب کیا جانا میرے لیے اعزاز ہے، اسی جذبےکےساتھ کام کروں گاجیساجذبہ کھیل کےدوران ہوتاتھا۔

کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے والے کھلاڑی شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیربرائےکرکٹ افیئرزمقرر کردیے گئے، شعیب اختر پی سی بی کےبرینڈ ایمبیسیڈربھی ہوںگے۔

ایک بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا پی سی بی کی جانب سےمنتخب کیا جانا میرے لیے اعزاز ہے، اسی جذبےکےساتھ کام کروں گاجیساجذبہ کھیل کےدوران ہوتاتھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی اور پی سی بی کے ساتھ کام خوشی کاباعث ہوگا، پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔