شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔

شعیب اختر نے اس بات کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہا کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 فروری کو سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شیعب اختر کو مشیر چیئرمین پی سی بی مقرر کیا تھا۔

خیال رہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دےدیا تھا جس کے بعد احسان مانی اس عہدے پر فائز ہوئے۔