سونالی بیندرے میرے لیے ہیرو ہیں ، انوپم کھیر

Sonali-Bendre Anupam Kher

انوپم کھیر کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی بااثراداکاری سےناظرین کے دل میں ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔

انوپم کھیر میں ایک خاصیت ہے  وہ ہر طرح کے کردار کے لئےموزوں ہیں کر دار ظالم ولن کا  ہو یا شفیق باپ  کا ، سنجیدہ ہو یا  رنجیدہ یا پھر کامیڈی وہ ہر طرح  کےکرداروں میں  جان  ڈال دیتے ہیں ۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں با صلاحیت اور باوقار ادکار انوپم کھیر نے سونالی بیندرےکو اپنا ہیرو قرار دے دیا ۔

جی ہاں انوپم کھیر حال ہی میں نیویارک سونالی بیندرےسے ملاقات کے لیے گئےجہاں انہوں نے خوبصورت اور کینسر کے مرض سے لڑتی اداکارہ کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹیوٹر پر انھوں نے اپنے پیغام میں  سونالی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے سونالی کے ساتھ چند فلموں میں کام کیا ہے، ہم ممبئی میں بہت سی تقریبات میں بھی مل چکے ہیں، وہ ہمیشہ ہی بہت خوش اخلاقی سے ملتی ہیں، لیکن مجھے سونالی کے ساتھ نیویارک میں 15 دن گزارنے کا موقع ملا اور میں یہ باآسانی کہہ سکتا ہوں کہ سونالی میری ہیرو ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ  بھارتی  اداکارہ  سونالی  نے سوشل میڈیا پر  ٹوئٹ کر کے  اپنی بیماری کے بارے میں  بتایا تھا ۔

مزید پڑھیے :  معروف بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے مرض میں مبتلا

بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ سونالی  کی بیماری کے حوالے سے نہایت افسوس ناک خبرآنے کے بعد ان کے مداح اور ساتھی فنکار غمزدہ ہو گئے یہ خبر سب کے لیے نہایت افسوک ناک تھی تاہم بھارتی فلم انڈسٹری کے ستاروں اور پرستاروں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیغام بھیجا کہ ’ تم بہترین جنگجو ہو‘،اپنی بیماری پہ قابو پا لو گی۔

مزید بڑھیے : بالی وڈ فنکاروں کے پیغام کینسر سے لڑتی سونالی بیندرے کےنام

 اس کے بعد کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونا لی نے بال کٹوا کر نئی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ہیں ۔

مزید پڑھیے : سونالی باندرے کینسر سے لڑنے کے لیے تیار