فرینڈ شپ ڈے پر سونالی بیندرے کا پیغام

نیویارک : کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا میں فرینڈ شپ ڈے کے موقع پر پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض کا شکار ہونے والی بالی وڈ کی 43 سالہ اداکارہ سونالی باندرے جو ان دنوں علاج کی غرض سے امریکا میں موجود ہیں۔

اور اپنی صحت سے متعلق خبریں اور تصاویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فرینڈ شپ ڈے کے موقع پر اپنے دوستوں کیساتھ تصویر شیئرکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں سونالی بیندرے نے اپنی بالوں سے محروم تصویر شیئر کی اور بیماری سے لڑنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ تصویر میں خوبصورت اداکارہ سیاہ چشمے کیساتھ اپنی دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھائی دےرہی ہیں۔

This is me. And in this moment, I am really happy. People give me strange looks when I say that now, but it’s true and I’ll tell you why. I am now paying attention to every moment, looking for every opportunity to find joy and #SwitchOnTheSunshine. Yes, there are moments of pain and low energy, but I am doing what I like, spending time with people I love, and feeling very loved and happy. I am extremely grateful to my friends, my pillars of strength, who at a moment’s notice, arrived to be with me and help me through this. In between their busy schedules they find time to visit, call, message, FaceTime… basically never leaving a moment for me to feel alone. Thank you for showing me what true friendship is. #HappyFriendshipDay, ladies. Blessed to have you all in my life (including the ones not in the picture… You know who you are) @gayatrioberoi @suzkr P.S. Nowadays I spend far less time getting ready because I don’t have to fuss over my hair! 😜#BaldIsBeautiful #FindThePositive #OneDayAtATime Picture credit: @hrithikroshan

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میں ہوں، اور اس پل میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں۔ ہاں یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔

انہوں نے تصویر میں موجود اپنی سہیلیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ جانتی ہیں کہ یہ لمحات درد بھرے اور تکلیف دہ ہیں تاہم وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ تمام لوگ ان کے ساتھ ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔

ساتھ ہی سونالی بیندرے نے مزاح کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں آج کل تیار ہونے میں کم وقت لگاتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ نے انسٹاگرام میں اپنے لمبے اور سیاہ بالوں کو چھوٹا کروانے کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جسے دیکھ کر انکے مداح مایوس ہوگئے تھے۔