سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغا ز ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sonam Kapoor

بھارتی اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ہو گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کہ مہندی کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں اداکار انیل کپور کے  گھر پر منعقد ہوئی ۔

سونم کپورنے اپنی مہندی کی تقریب میں ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنند سفید شلوار قمیض پر گلابی واسکٹ پہنے دکھائی دیے۔
سونم کپور کی مہندی کی تقریب میں معروف ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ رانی مکھر جی، ارجن کپور سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Celebrations begin!!! #sonamkishaadi

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

سونم کپورمہندی لگائے جانے کے موقع پر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

سونم کپور کی بہن سفید لباس میں بہت  خوبصورت نظر  آرہی تھیں جبکہ  مرحوم  اداکارہ  سری دیوی کی  صاحبزادیاں  جھانوی  اورخوشی  منیش ملہوترا کے  ڈزائن کیے ہوئے  سوٹ میں بے حد  جازب نظر لگ رہی تھیں ۔

Cozy beginnings. #everydayphenomenal

A post shared by Rhea Kapoor (@rheakapoor) on

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی سنگیت کی محفل آج ممبئی میں سجائی جائے گی جس میں سونم کے پاپایعنی انیل کپور’’مائی نیم از لکھن اور گلاں گولیاں‘‘ جبکہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اپنی والدہ کے گانے ’’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘ ‘ پر رقص کریں گی۔

محفل کی کوریو گرافی فرح خان نے کی ہے۔ اس کے علاوہ آج کی تقریب میں ورون دھون، ارجن کپور، رنویر سنگھ، جیکلین فریننڈس سمیت بالی ووڈ کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔