میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں،جمائمہ

لندن : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عام اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر نیک خواہشات اور عمران خان کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کا 1997 کا الیکشن یاد ہے جب وہ سیاسی طور پر ناتجربہ کار اور آئڈیلسٹک تھے۔

جمائما خان کا کہنا تھا کہ بائیس سال بعد تمام ترمشکلات،پریشانیوں اورقربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، یہ ہارنہ ماننے اوراپنے اعتماد کی بہترین مثال ہے، چیلنج یہ ہے کہ یاد رکھا جائے کہ وہ سیاست میں کیوں داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ اسوقت تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115نشستوں پربرتری کےساتھ واحداکثریتی جماعت ہے۔