بھارتی اداکارہ سجاتا کمار کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

Sujata-Kumar

بھارتی  اداکارہ سجاتا کمار کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

ہندی فلم انگلش ونگلش میں آنجہانی  سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ سجاتا کمار کنیسر کے باعث انتقال کر گئیں ۔

سجاتا کمار نےبالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےساتھ بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے شو’ 24‘ میں بھی کام کیا  تھا۔

 سجاتا کو میٹا اسٹیٹک کینسرکے چوتھے اسٹیج پر تھی اور ان کے جسم کے کئے حصوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر ان کی بہن سچترا کرشنا مورتی نے ٹویٹ کر کے دی، وہ باندرا کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھیں۔

سجاتا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ بھی کی اور متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔