پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں 21 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہونے کے بعد قومی بینک کے ذخائر 18کروڑ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 67 کروڑ ڈالر ہوگئے جب کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ار ب 69 کروڑ ڈالرہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 3کروڑ ڈالر کم ہوکر 6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی سرمایہ کاری کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بہترین سرمایہ کار ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون 2017 تک پاکستان میں ہائیڈرو پاور منصوبوں میں نجی شعبوں کی جانب سے 1.9 سے 107 بلین ڈالر تک سرمایہ کاری کی گئی ۔