سعودی بادشاہ شاہ سلمان کا اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ریاض: اگلے ہفتے سعودی بادشاہ سلمان اپنی سلطنت چھوڑ دیں گے حکومتی باگ دوڑ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو سونپ دیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی سلطنت کا بادشاہ اپنی سلطنت اگلے ہفتے چھوڑ دے گے اور شہزادہ بن سلمان اپنے والد کی جگہ بادشاہ مقرر ہونگے۔

برطانوی میڈیا نے کہا شاہ سلمان ملکہ برطانیہ کی طرح بےاختیار ہوجائےگےاور خادمین حرمین شریف کا اعزازی عہدہ شاہ سلمان کے پاس رہے گا۔ جبکہ تمام سرکاری معاملات انکے بیٹے کو منتقل کردیئے جائیں گے۔

مغربی اطلاعات میں یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہیں جب شہزادہ سلمان نے کرپشن کے الزام میں چالیس سے زائد سعودی شہزادوں اور اعلیٰ حکمران کو گرفتار کرچکے ہیں۔

واضح رہے 5 ماہ قبل سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقرر کردیا تھا۔