سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ سے باہرکردیا

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اہم ترین مقابلے میں سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پری کواٹر میچ میں سوئیڈن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے 66 ویں منٹ میں سوئیڈن کے فورسبرگ کے خلاف گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف برتری حاصل کی۔ میچ کے آخری لمحے تک سوئٹزرلینڈ کی ٹیم گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کرتی رہی لیکن مضبوط دفاع کے باعث کوئی گول اسکور نہیں کرسکی۔

سوئیڈن نے ایک صفر سے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر ایونٹ کے سے باہر کردیا اور کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔