فٹبال ورلڈ کپ 2018: سوئیڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں جاری مقابلوں میں سوئیڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے ہرا دیا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا 42واں میچ آج گروپ ایف کی ٹیمیں سوئیڈن اور میکسیکو کے درمیان کھیلا گیا جس میں سوئیڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔

سوئیڈن کے کھلاڑی لگوگ اوگسٹنسن نے 50ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلوائی، اس کے بعد 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ دوسرا گول کیا جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے کھلاڑی نے غلطی سے گیند کو اپنے ہی گول میں ڈال کر حریف ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوائی۔

جیال رہے کہ گروپ ایف سے سوئیڈن اور میکسیکو نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔