طالبان کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں، اعزازچوہدری

واشنگٹن: امریکا میں تعنات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

امریکا میں تعنات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے نہیں ہیں اور حقانی نیٹ ورک پاکستان میں ہونے کا الزام غلط ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف کام جاری رکھیں گے۔

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ طالبان کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور ہم امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکا سے پوچھ  رہے ہیں ایسےالزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں اور ایسے الزامات سے نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر دہشتگردی روکنا چاہتے ہیں تجارت نہیں اور ہم بارڈر کو سیل نہیں، اس پر مؤثر نگرانی چاہتے ہیں جبکہ امریکا سے امداد پر گفتگو نہیں ہو رہی ہے۔

امریکا میں تعنات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کا ایک علاقہ ایسا ہے جہاں چیک پوسٹ نہیں ہےاور دہشت گردوں کو روکنے کے لیے دونوں جانب سیکیورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے۔