عدالت کا طلال چودھری کے وکیل کو 11 جولائی کو حتمی دلائل دینے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام اتنخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وکیل کو 11 جولائی کو حتمی دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں طلال چوہدری کی جانب سے گواہان پیش نہ ہوسکے۔ لیگی رہنما کے وکیل نے سماعت عام انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے طلال چوہدری کو گواہ پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کے بعد سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وکیل کو 11 جولائی کو حتمی دلائل دینے کا حکم دےدیا۔