صوبوں کے ٹیکس محصولات میں 28.2 فیصد اضافہ

state-bank-of-pakistan

اسلام آباد : رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی ”جولائی تا دسمبر“ کے دوران صوبوں کے ٹیکس محصولات میں 28.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران 1.364 کھرب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں 1.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس دوران وصولیوں کا حجم 1.064 کھرب روپے رہا تھا۔
اے پی پی