تیرے لیے : عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز

Atif-Aslam

عاطف اسلم کی آواز کسی بھی فلمی اور غیر فلمی گانے کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور ان کے مداح ان کے گانوں کا بے صبر سے انتظار بھی کرتے ہیں ۔

مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور عاطف اسلم کا نیا گیت تیرے لیے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ عاطف اسلم نے بھارتی فلم نمستے انگلینڈ’ کے لیے گایا ہے جو کہ ا رجن کپور اور پرینیتی چوپڑا پر فلایا گیا ہے یہ گانا جاوید اختر نے تحریر کیا ہے ۔فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں رنگ بکھیرے گی۔

خیال رہے کہ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ نمستے لندن میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار میں نظر آئے تھے ۔

واضح رہے کہ مشہور و معروف سنگر عاطف اسلم اس سے پہلے بھی کئی ہندی فلموں میں اپنی گلوکاری کے جوہردیکھا چکے ہیں ۔