کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

سوات: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی روایات کی بات کرتے ہیں تو ہمیں انتہا پسند کہا جاتا ہے اور ہم اس دورکے کمزور مسلمان ہیں، لیکن نظریے پر قائم ہیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم روشن خیالی کو مسترد کرتے ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ سوات کی سرزمین نے بہت تلخ حالات دیکھے ہیں اور سوات کی سرزمین نے گھر لٹتے ہوئے دیکھے ہیں۔

سربراہ جے یوآئی ف مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام نے اپنے گھروں کو چھوڑتے دیکھا ہے اور امریکا، افغانستان پر حملہ آور ہوا تو قوم پرستوں نے انکا ساتھ دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ طعنے دیے گئے کہ ہم طالبان کے ساتھ ہیں اور مغرب کا فلسفہ سیاست کسی صورت قبول نہیں ہے۔