جوملک توڑنےکی بات کرےگاوہ ہمارادشمن ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس ایوان کاہرممبرقابل عزت ہے، جوملک توڑنےکی بات کرےگاوہ ہمارادشمن ہے، کسی کوکوئی بھی مسئلہ ہواہمیشہ حل کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کاہرممبرقابل عزت ہے،ایوان میں موجودلوگوں کوعوام نےمنتخب کرکےبھیجا، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے،کسی کوکوئی بھی مسئلہ ہواہمیشہ حل کی کوشش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کافون آیاسی سی آئی میٹنگ کےلیےپیرکوآجائیں،پیرکےدن آنےسےمعذرت کی پھرکہاگیااتوارکوآجائیں،کل میٹنگ میں گیاتھااوراپنےصوبےکاکیس پیش کیا،سی سی آئی میٹنگ میں ہمارامؤقف تسلیم کیاگیاجوکامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اَپ کےلیےآئین میں طریقہ کارپرعمل کریں گے،کوشش ہے31مئی تک نگراں سیٹ اَپ پرفیصلہ کرلیں،نتیجےپرنہ پہنچ سکےتومعاملہ ایوان میں پیش کردیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےلعنت بھیجنےوالےبیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الگ صوبےکی بات چیت میں کچھ الفاظ کہہ دیےتھے،میری درخواست پران الفاظ کوہذف کردیاگیاتھا،تقریرمیں کہاتھاجب آپ آگئےتواسےاپناملک تصورکریں،کوئی الگ صوبےکامطالبہ کرےتویہ جذباتی ہوجاتےہیں۔

انکا کہنا تھا کہ صوبےکی تحریک کواسمبلی سےکامیاب کراناہوگاجوناممکن ہے،جوملک توڑنےکی بات کرےگاوہ ہمارادشمن ہے،اس ملک میں رہنےوالےسارےمحب وطن ہمارےبھائی ہیں،کوئی اپناگھرنہیں چھوڑناچاہتایہ بڑی قربانی ہے۔