وفاقی حکومت یوٹرن حکومت ہے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹرن حکومت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوڈیرو ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم این اے بننے کے بعد لاڑکانہ کےعوام سے پہلی ملاقات کر رہا ہوں اور خوشی ہے عوام نے مجھے اور پارٹی کو کامیاب بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یوٹرن حکومت ہے اور عمران خان کا اعلان سن کر خوشی ہوئی مگر وہ اعلانات سے ہٹ گئے ہیں۔ مجھے سندھ کےعوام پر فخر ہے اور الیکشن میں لوگ پارٹیاں بدل رہے تھے عوام نے ساتھ نہ چھوڑا۔

پی پی کے چیئرمین بلاور بھٹو کا کہنا تھا کہ 2013 سے زیادہ کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے اور جمہوریت کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیےعوام کے ساتھ کی ضرورت رہے گی۔