حکومت ماں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھے گی، وزیر صحت

اسلام آباد: وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ حکومت ماں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے گزشہ روز 20 اگست کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ جس کے بعد حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ماں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھیں گے۔

عامر محمود کیانی نے اقتدار میں آنے کے بعد آج پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کے تحفے تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پمز اسپتال کے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو جلد سرکاری ہسپتالوں میں دیکھ بھال کے معیار میں بہتری نظر آئے گی اور صحت سہولت کارڈ ملک بھر کے عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔