وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت

Ahsan-iqbal

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر داخلہ نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات دیرینہ اور تاریخی ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے۔ عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف کوششیں تسلیم کرنی چاہئیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کو شکست ہوئی ہے اور پاکستان میں امن و سلامتی کی صورت حال بحال ہے۔