پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حتمی لسٹ جاری کردی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے۔

نیوز ون کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی اہم نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیکر لسٹ جاری کردی ہے ۔

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کے لیے 244 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کی51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 40 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ کے پی کی 99 صوبائی نشستوں پر 97 امیدوار بلے کے نشان پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی کا 297 صوبائی نشستوں پر277 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ کی 130 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر97 کھلاڑیوں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی این اے 156،220،221 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے اور شاہ محمود قریشی ملتان کے پی پی217 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔