تھپڑ دانیال عزیز کے منہ پر نہیں بلکہ پارلیمان کو ماراگیا ، کیپٹن (ر) صفدر

Captain-(retd)-Safdar

اسلام آباد :  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد، مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  کا کہنا ہے کہ کہ تھپڑ دانیال عزیز کے منہ پر نہیں بلکہ پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دانیال عزیز کی جرأت اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستانی عوام کو یہی کلچر دے رہی ہے، انہوں نے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، یہ کلچر ختم ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں : نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

انہوں نے کہا کہ ابھی توایک صوبے میں پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو یہ حالت ہے،اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا حالت ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔

دانیال عزیز نے نعیم الحق کو شو کے دوران چور کہا تھا جو ان سے برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ رسید کردی۔ پروگرام کے میزبان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔