سی پیک سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف اور چینی سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چینی سفیر نے گزشتہ دنوں چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان  کو سراہا اور سی پیک منصوبے میں پاکستان کی جانب سے حمایت کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر پاک فوج سے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کو پاکستان کا معاشی مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور اس حوالے سے نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔

جس کے بعد پاکستان کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی تھی ساتھ ہی چین کی جانب سے بھی اس خبر کی غلط  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے پر پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔