یہ خدمت کسی پر احسان نہیں ہمارا حق تھا ، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ خدمت کسی پر احسان نہیں ہمارا حق تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ خدمت کسی  پر احسان نہیں ہمارا حق تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے شہریوں اور دیہی علاقوں میں کوئی فرق نہیں کیا ہے اور ایمانداری سے کیا، کبھی کوئی فائل پینڈنگ میں نہیں رہی ہے۔ میں نے سندھ کا کیس وفاق کے ساتھ بھرپور طریقے سے لڑا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے 22 مہینے  کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ نثار کھڑو، منظور وسان اور دیگر وزراء کے کام کے رفتار کی تعریف کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم نے تھر میں کول مائننگ کا کام مکمل ہونے کی حد تک پہنچایا ہے اور ہیلتھ  سیکٹر میں کافی بہتری ہے۔ ایجوکیشن سیکٹر میں مزید کام کی ضرورت ہے اور انفرا اسٹرکچر کا کام زبردست طریقے سے وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع روڈ نیٹ ورک اور پلوں کے ذریعے کنیکٹڈ ہیں اور سندھ حکومت کی کافی کامیابیاں ہیں جو گرائونڈ پر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ہمارے دور میں امن و امان بحال ہوا ہے اور  لسانی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی پروان چڑھی۔