وفاقی کابینہ کے 6 نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نئےوزراء سےحلف لیا۔

ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں علی محمد مہر، عمر ایوب اور علی حیدر زیدی شامل ہیں جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر شامل ہیں۔

تقریب میں کابینہ کے اراکین کے ہمراہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی، دوسری جانب وزراء کےمحکموں کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔