بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بارپھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چکری سیکٹر راولاکوٹ میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کے روز ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر سرحد کی حفاظت پر مامور تین فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جواب دیا ۔ پاک فوج کے سپاہیوں کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گولیاں اگلتی بندوقیں چپ ہوگئیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن کی ان کے اہلخانہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرائی تھی ۔