ٹرمپ اور پوٹن اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متّفق

Trump-and-Putin

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پوٹن اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متّفق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کےزرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔

گزشتہ روز امریکی انتظامیہ کے ایک ذمّے دار نے بتایا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔

یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میرپیوٹن کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہو گی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔