ٹرمپ کا سی این این کے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ

Donald-Trump

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سی این این ان کے خلاف کافی عرصے سے نفرت اور تعصب پر مبنی خبریں دے رہا ہے ، سی این این کے صدر جیف زَکر کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ، ریٹنگ بھی بری ہے ، اے ٹی اینڈ ٹی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے جیف کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنیوں پر کڑی تنقید کے بعد امریکی صدر نے سی این این کے صدر جیف زَکر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب سی این این کے بیان میں کہا گیا کہ جناب صدر غلطی نہ کریں ، سی این این جھوٹ نہیں بولتا ، بلکہ خبریں رپورٹ کرتا ہے ، جب برسراقتدار لوگ جھوٹ بولتے ہیں تب سی این این لوگوں کو اس سے آگاہ کرتا ہے ۔

صدر ٹرمپ نے این بی سی چینل کے چیئرمین اینڈی لیک کو عہدے سے ہٹانے کی ممکنہ خبر پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔