صدرٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ملاقات 12 جون کو ہونی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس طرح کی ملاقات کا وقت مناسب نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدرٹرمپ کا سربراہ شمالی کوریا کو لکھا خط جاری کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے وہ خط جاری کیا گیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو لکھا ہے۔

خط کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ملاقات یہ کہہ کر منسوخ کردی ہے کہ یہ ملاقات کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی اور وقت کم جانگ ان سے ملاقات کے لیے پرامید ہیں۔