اگرعالمی تجارتی تنظیم نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا اس کا بائیکاٹ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

trump

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا اس کا بائیکاٹ کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی ادارے ڈبلیو ٹی او پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رسائی ادارے کے مطابق ایک اںٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا اس کا بائیکاٹ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہمارے پاس اس کے بائیکاٹ کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ ڈبلیو ٹی اوغیر منصفانہ انداز میں تجارت کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اگرامریکا عالمی تجارتی تنظیم کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں جدید تجارتی نظام جس کا موجد خود امریکا ہے اسکو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔