امریکی پادری کےمعاملے میں ترکی سنگین غلطی کررہا ہے ، ڈونلڈٹرمپ

Donald Trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی پادری کےمعاملے میں ترکی سنگین غلطی کررہا ہے۔

امریکی صدر نےوائٹ ہاؤس کےاوول آفس میں صحافیوں کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ترک صدر کے ساتھ پادری کی رہائی کے لیے ڈیل ہوئی تھی، ڈیل کے تحت اسرائیل سے ترک خاتون قیدی کو رہائی ملی اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ترک خاتون کو 15 جولائی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے امریکہ اور ترکی کے درمیان تجارتی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکی پادری سے متعلق ترکی کو کوئی رعایت نہیں دیں گے،ترکی پرعائد ٹیرف سےیورپی معیشت پرپڑنےوالےمنفی اثرات میرامسئلہ نہیں ایرانی صدرملناچاہیں توٹھیک، نہ ملناچاہیں تومجھےکوئی پرواہ نہیں ۔