ٹرمپ کی کار بھی دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی

Donald-Trump

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کار دنیا بھر کی کبروں کا مرکز بن گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی نئی کار ’بیسٹ ‘کا وزن آٹھ ٹن ہوگا، اس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔

کار کی چادر پانچ انچ موٹی ہوگی، جس پر پوائنٹ فور فور کی گن بھی بے اثر ہوگی۔ گاڑی کے اندر ہی فائر فائٹنگ سسٹم بھی نصب ہے جبکہ اس میں آنسو گیس شیل اور دھواں چھوڑنے والی گیس بھی بھی موجود ہو گی۔ گاڑی کو سیکرٹ سروس کا خصوصی تربیت یافتہ فرد چلایا کرے گا۔

گاڑی میں پیٹرول کی جگہ ایک خصوصی فوم استعمال کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اگر ٹینک پر براہ راست حملہ ہوتب بھی اس میں آگ نہیں لگے گی۔

وا ضح رہے کہ نئی بیسٹ کے ٹائر صدر اوباما کی کار سے الگ ہیں اور ان میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی طرح پنکچر بھی کر دیے جائیں تو بھی وہ سفر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات ، حرکات اورانداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں مگر اب ان کی کار بھی دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی ہے ۔