ترک قومی دفاع کے ڈپٹی منسٹر کی نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد : ترکی کے قومی دفاع کے ڈپٹی  منسٹر  نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے قومی دفاع کے ڈپٹی  منسٹر  نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کے مختلف شعبہ جات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر ترکی کے ڈپٹی منسٹر برائے قومی دفاع نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔