ترک فصائیہ کا عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

انقرہ: ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے شدت پسندوں کے 11 ٹھکانے تباہ کر دیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں قندیل اور آسوس میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 11 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

ترک خبر رساں ادارے نے جنرل ہیڈ کوارٹز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی عراق میں واقع دہشت گردوں کے اڈوں پر ترک فضائیہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں قندیل اور آسوس سر فہرست ہیں جہاں واقع بعض خفیہ پناہ گاہوں اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیاہے۔

واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے سرحدی علاقوں میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے اسی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ پی کے کے تنظیم کویورپ،اقوام متحدہ اور ترکی کی جانب سے کالعدم قراردیا جا چکا ہے۔