ترک لیرابدستور زوال پذیر، کرنسی کی قیمت میں 7.24 پوائنٹ مزید کم

lira-collapse

امریکا سے سفارتی اور معاشی کشیدگی کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی ڈالر کے مقابلے میں قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات میں کمی کے خدشات کے بعد گذشتہ روز ترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں مزید 7.24 پوائنٹس نیچے آگیا۔

دوسری جانب ترک وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیراکی قیمت میں مسلسل کمی ترکی پر کھلا حملہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات اور آج صبح ایشیا اور پیسفیک میں ترک لیرہ کی قیمت 7.24 کو چھونے کے بعد پھر 7.06 پر آگیا تھا۔

ترک وزیر برائے خزانہ برات البیرق نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے کرنسی کا معیار بچانے کے لیے پلان تیار کیا ہے، ریاست کے تمام ادارے جلد ہی اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں قومی کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائےگا۔