نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہراحتجاج، 2 پی ٹی آئی، ایک لیگی کارکن گرفتار

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف آمنے سامنے، تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

اس دوران لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانہ، مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانہ،داماد کیپٹن (ر)صفدر کوایک برس قید کی سزا سنائی۔

مزیدپڑھیے: ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 10، مریم کو 7 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیے: ایون فیلڈ ریفرنس : کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا