جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 2 فوجی جوان شہید

آپریشن ردالفساد  کے تحت پاک فوج نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں کامیاب آپریشن کیا جس  دوران انتہائی  مطلوب 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں پاک فوج کو انتہائی مطلوب 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت  گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے، شہداءمیں حوالداررزاق خان اورحوالدارممتازحسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےہتھیار،گولہ بارود اورمواصلاتی آلات برآمد کیے گئے، دہشت گردافغان صوبےپکتیامیں سہولت کاروں سےرابطےمیں تھے۔